دبئی میں گرین شرٹس کے حق میں جوش و خروش، سبز ہلالی پرچموں کی بہار، پاکستانی چھا گئے

دبئی میں گرین شرٹس کے حق میں جوش و خروش، سبز ہلالی پرچموں کی بہار، پاکستانی چھا گئے

ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آنے والے ہیں اور دبئی میں گرین شرٹس کے حامیوں کا جوش اپنے عروج پر ہے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دبئی پہنچ چکی ہے اور اسٹیڈیم سمیت سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی سپورٹرز کا جوش غالب نظر آ رہا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک کے شائقین موجود ہیں لیکن اس بار پاکستانی فینز کی تعداد زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا، سکھ برادری کی پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی دعائیں

یہی وجہ ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پر بھی اس موضوع پر گفتگو ہو رہی ہے،دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے میچ سے پہلے ہی شہر کو سبز جھنڈوں، پوسٹرز اور قومی ٹیم کے نعروں سے سجا دیا ہے جس سے ماحول جشن کا سماں پیش کر رہا ہے۔

بھارتی فینز بھی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرم ہیں تاہم پاکستانی سپورٹرز کی اکثریت کی وجہ سے پورا شہر سبز رنگ میں ڈوبا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیا کپ کا سب سے بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے

کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ شائقین کا یہ جذبہ پاکستانی ٹیم کے لیے اضافی حوصلہ اور اعتماد کا باعث بنے گا اور کھلاڑیوں کو دباؤ کم کرنے میں مدد دے گا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ شائقین کے لیے فائنل جیسی اہمیت رکھتا ہےاور آج دبئی میں ہونے والے اس میچ میں بھی سب کی نظریں پاکستانی ٹیم پر مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *