عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار علی ظفر نے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
رواں سال کے شدید سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور اب یہ خطرہ سندھ تک پہنچ چکا ہے۔
اس موقع پر جہاں فلاحی ادارے سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم ہیں، وہیں شوبز شخصیات بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا بڑا حصہ سیلاب کی نذر، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب
علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر کو لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ایک خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا انعقاد کریں گے جس میں علی ظفر کے ساتھ دیگر معروف گلوکار بھی اپنی آواز کا جادو بکھیرنے کے لیے اسٹیج پر موجود ہوں گے۔
گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ محض ایک میوزیکل شو نہیں بلکہ انسانیت کے لیے آواز ہے، آئیں ہم سب مل کر ان لوگوں کے لیے اُمید کی کرن بنیں جو آج بھی ہماری مدد کے منتظر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
View this post on Instagram

