آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ بارہ سے24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی حالات اس پیشگی جائزے کے عین مطابق ہیں جو تین سے چار ماہ قبل جاری کیا گیا تھا، جبکہ اپریل سے جون تک کی ممکنہ موسمی کیفیت کے بارے میں بھی پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

الرٹ کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،بالائی علاقوں خصوصاً گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، پشاور اور مانسہرہ میں آندھی اور بارش کی توقع ہے۔اسی طرح ایبٹ آباد، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ 5دن موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی موسلا دھار بارش اور آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، بارکھان اور کوہلو میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ادارے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور عمارتوں، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو کر ٹریفک کی روانی متاثر کر سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں،این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔ طوفانی صورتحال میں درختوں، کمزور عمارتوں اور کھمبوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے، سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *