جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان

جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف خلاف آل فارمیٹ کے ہوم سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو کھیلا جائے اور دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیدول ہے۔

ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اور بقیہ دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا، جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، یہ ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ فیصل آباد 11 اپریل 2008 کے بعد پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے سیریز کی میزبانی، خاص طور پر فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی پر جوش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا، ہم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے افتتاحی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں، 17 سال بعد فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی ایک خاص لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال اسٹیڈیم ہماری کرکٹ تاریخ میں ایک فخر کی جگہ رکھتا ہے، اور ہم اس علاقے میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر پرجوش ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *