تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹر پارٹ 2 کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا

تعلیمی بورڈ لاہور  نے انٹر پارٹ 2 کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے نام 17 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے جاری کرے گا، جبکہ ریگولر رزلٹ 18 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان، طلبا آن لائن رزلٹ چیک کرسکتے ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی۔

امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے اور نقل کی روک تھام کے لیے، بورڈ نے رول نمبر سلپس پر کیو آر کوڈز شامل کیے ہیں، جو نقل اور جعلی امیدواروں کے داخلے کو روکنے میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران ریاض اور صابر شاکر کی لندن میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بری طرح ناکام، صرف 20 پاؤنڈ جمع ہو سکے

کنٹرولر امتحانات، زاہد میاں نے بتایا کہ کیو آر کوڈ سسٹم پہلے ہی امتحانی عمل کی شفافیت کو بہتر بنانے میں کامیاب رہا ہے اور اس سے نتائج کی ساکھ برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔ طلبا اپنے نتائج ’بی آئی ایس ای‘ لاہور کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج کے اعلان کے بعد چیک کر سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *