بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو فی کس کتنے پیسے ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو فی کس کتنے پیسے ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد۔ آزاد ڈیجیٹل نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فی کس 25 ہزار روپے امداد دی جارہی ہے۔

اب تک 1,90,326 خاندانوں میں 4 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد تقسیم ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں بونیر، باجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ، سوات، شانگلہ اور لوئر دیر شامل ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ جانی نقصان بونیر میں ہوا جہاں 217 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مجموعی طور پر متاثرہ علاقوں کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ این ایس ای آر (NSER) ڈیٹا کے مطابق 46 لاکھ خاندانوں کو بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اضافی فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور پیکج بڑھ کر 100 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو نقد امداد کے ساتھ ساتھ مکانات کی مرمت اور جانی نقصان پر معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، صارفین بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے مسائل سے دوچار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *