دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو کامیابی کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔
گروپ اے کے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا۔
پاکستان کی اننگز پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رنز بنائے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دیگر بیٹسمینوں میں صائم ایوب صفر، صاحبزادہ فرحان 5، کپتان سلمان علی آغا 20، حسن نواز 3، خوشدل شاہ اور محمد نواز 4، 4 جبکہ محمد حارث 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔