واک اوور : یو اے ای کے کپتان کا بھارتی صحافی کے سوال پر تسلی بخش جواب

واک اوور : یو اے ای کے کپتان کا بھارتی صحافی کے سوال پر تسلی بخش جواب

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے واک اوور کے سوال پر بھارتی صحافی کو تسلی بخش جواب دے کر خاموش کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم کی میڈیا سے گفتگو کے موقع پر ایک بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ یو اے نے پاکستان ٹیم کے گراؤنڈ میں دیر سے آنے پر واک اوور کیوں نہیں لیا؟ جس کے جواب میں محمد وسیم نے فوری جواب دیا کہ ہم یہاں واک اوور لینے نہیں کھیلنے آئے تھے واک اوور لینا ہماری ذمہ داری نہیں ،ہماری توجہ کھیل پر ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاملات آرگنائزنگ کمیٹی کے ہاتھ میں تھے، ہمیں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ میچ تاخیر سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ پاک بھارت میچ میں ہاتھ ملانے کے تنازع اور میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک تھا۔

دبئی میں آئی سی سی اور پی سی بی اجلاس میں بھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کو گراؤنڈ روانہ ہونے سے روکتے ہوئے واپس ہوٹل کے کمروں میں بھیج دیا تھا۔

بعد ازاں میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی جانب سے معذرت کرنے پر ڈیڈ لاک ختم ہوا اور قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی، جس کی وجہ سے میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ تاہم اس کا سب سے متنازع پہلو میچ ریفری اینڈی کرافٹ کا ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانے کا کہنا تھا۔

اس واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی سے اینڈی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے دو بار خط بھی لکھا۔ تاہم آئی سی سی نے پی سی بی کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا اور بعد ازاں پی سی بی کو پاکستان کے میچز سے اینڈی کرافٹ کو ہٹانے اور رچی رچرڈ سن کو یہ ذمہ داری دینے کی پیشکش کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *