ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کر لیا، جبکہ افغان ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا۔
گروپ بی کا یہ اہم میچ ابو ظبی میں کھیلا گیا، جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی اننگز:
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ محمد نبی نے صرف 22 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ابراہیم زادران اور راشد خان نے 24،24 رنز بنائے، صدیق اللہ نے 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 14 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی اننگز:
170 رنز کا ہدف سری لنکا نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ کوشل مینڈس 74 اور کمندو مینڈس 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔