وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے بڑی کامیابی اور عزت دی ہےاور عالمی سطع پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا اہے اور عالمی سطع پر پاکستان کو خاص مقام حاصل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پوری حکومتی ٹیم کے لیے یہ بہت باعث فخر ہے اور پوری پاکستانی قوم کے لیئے باعث فخر ہے حالیہ معاہدے سے ارض حرمین شریفین کی سیکورٹی پاکستان کو نصیب ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت مثبت پیشرفت ہے اور یہ ہمارے لیے ایک سعادت ہے اور آپ نے دیکھا ہو گا کہ پورے سعودی عرب میں پاکستا ن کا سبز ہلالی پرچم پورے سعودی عرب میں لگا ہوا تھا اور ہر جگہ ٹاور اور سڑکوں پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعقات بہت برادرانہ اور دیرپا ہیں تاہم اس معاہدے سے دونوں برادر اسلامک ممالک ایک سٹریٹیجک معاہدے کا حصہ بنے ہیں جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایک دور تھا جب پاکستان عالمی سطع پر تنہائی کا شکار رہا اور ملک کا وزیر اعظم ہر جگہ جا کر کہتا تھا کہ مجھے ہر چیز آپ سے بہتر پتہ ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں اللہ کے فضل سے چیزیں وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے متحرک کردار اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں سے پاکستان آج ہر محاز میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ اور تحریک انصاف کے دور میں پاکستان جس عالمی تنہائی کا شکار تھا آج پاکستان اس سے باہر نکل چکا ہے اور آج دنیا پاکستان اور پاکستا ن کی قیادت کو قدر اور سنجیدگی کیساتھ مل رہی ہے۔