روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

گورنر کامچٹکا کی جانب سے مشرقی ساحلی علاقوں کے مکینوں کو خبردار کردیا گیا ہے ، گورنر ولادیمیر سولودوف کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد ریے کہ ایک ماہ قبل بھی روس کے علاقے کامچاٹکا کے ساحل کے قریب 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 2011 میں جاپان میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کے بعد دنیا بھر میں ریکارڈ ہونے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے علاقے کامچاٹکا کے قریب 8.7 شدت کا زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگز جاری

کامچاٹکا، جو کہ روس کے مشرق بعید میں واقع ایک دور دراز اور کم آبادی والا علاقہ ہے، پیسیفک ٹیکٹونک پلیٹ کی سرحد پر واقع ہے، جو اسے بڑے زلزلوں اور آتش فشاں دھماکوں کے لیے ایک حساس علاقہ بناتا ہے۔

حکام نے بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مقامی ایمرجنسی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، کیونکہ صورتحال اب بھی مسلسل بدل رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *