پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرزکی بھرتی شروع،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرزکی بھرتی شروع،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پنجاب پولیس نے سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق اوپن میرٹ پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری ہو چکا ہے جس کا انتظار ہزاروں امیدوار کر رہے تھے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن  کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اور اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے،  مختلف اضلاع سے 300 امیدواروں کو سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

اہلیت کے لیے کم از کم گریجویشن (سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ) لازمی قرار دی گئی ہے، قد کے معیار کے مطابق مرد امیدوار کا قد کم از کم 5 فٹ 7 انچ اور خواتین کا 5 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے، اس کے علاوہ فٹنس اور میڈیکل ٹیسٹ بھی لازمی مراحل میں شامل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی مکمل طور پر میرٹ پر کی جائے گی تاکہ صرف اہل اور محنتی امیدواروں کو موقع مل سکے، تمام خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی تکنیکی خرابی یا تاخیر کی وجہ سے اپلائی کرنے میں رکاوٹ نہ آئے۔

یہ بھرتی نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار اور کیریئر بنانے کا سنہری موقع ہے بلکہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *