محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے اہم شہروں جیسے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، جہلم، اٹک، چکوال اور مری میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، کوہستان، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔