پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ یہ پابندی اُن تمام طیاروں پر لاگو ہوگی جو بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت میں ہیں، ان کے زیرِ آپریشن ہیں یا لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ اس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی 19 ستمبر 2025 کو دوپہر 1 بجے سے نافذ ہو گی اور 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی۔
اس سے قبل پاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کرتے ہوئے اسے 23 ستمبر تک برقرار رکھا تھا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔