خیبر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

خیبر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دوسارکے علی مسجد میں نے ایک بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جہاں دہشت گرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں تقریباً آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک پائے گئے جن کی شناخت محمد نعیم عرف عبدالناصر، محمد کریم (ساکنان کرک) اور نور نبی (سکنہ ننگرہار، افغانستان) کے ناموں سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد محمد نعیم اور محمد کریم پشاور چمکنی خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بھی تھے۔

کارروائی کے دوران تین ایس ایم جیز، 12 میگزین بمعہ 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر بھی برآمد ہوئے۔ تاہم، کمانڈر فضل نور اپنے ساتھیوں سمیت رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *