سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے افراد کے خلاف ایف بی آر کا بڑا اقدام

سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے افراد کے خلاف ایف بی آر کا بڑا اقدام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کی نمائش کرنے والے ہزاروں امیر افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر کی خصوصی سوشل میڈیا ٹیم نے ایسے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے جو سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں، عالیشان بنگلوں، قیمتی زیورات اور شاہانہ تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں مگر اپنی آمدنی ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نوٹس حاصل کرنے والے پاکستان کے کروڑ پتی ’بھکاری’ سے متعلق افسوسناک خبر

ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی فہرست تیار

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد ایسے افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جن کا طرزِ زندگی ان کے ٹیکس گوشواروں سے میل نہیں کھاتا۔ ان افراد کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں مہنگی شادیوں، مہنگے برانڈز کے کپڑے، مہنگی چھٹیوں اور لگژری کاروں کی تصاویر شامل ہیں۔

شادیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ، مگر آمدنی کم ظاہر

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے ایسے کیسز بھی نوٹ کیے ہیں جہاں افراد نے شادیوں پر بیس بیس ہزار ڈالر مالیت کے سوٹ پہنے، لیکن اپنے سالانہ ٹیکس گوشواروں میں ایسی کوئی آمدن ظاہر نہیں کی۔ ان تمام شواہد کو ثبوت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

80 فیصد گوشواروں کا آڈٹ متوقع

ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال میں جمع کرائے گئے گوشواروں کا پچھلے سالوں سے موازنہ کیا جائے گا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا کسی فرد کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایف بی آر نے اعلان کیا ہے کہ مجموعی طور پر 80 فیصد انکم ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا تاکہ ٹیکس چوری کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئےایف بی آر کا مخبروں کی مدد لینے پر غور

قانونی کارروائی سے بچنے کا موقع

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ جو افراد اپنی آمدنی اور طرز زندگی کے درمیان موجود فرق کو دور کرنا چاہتے ہیں، وہ فوری طور پر اپنے ٹیکس گوشوارے اپ ڈیٹ کریں۔ اپ ڈیٹڈ اور درست معلومات فراہم کرنے والے افراد کو فی الحال قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایف بی آر کی نئی حکمت عملی

یہ ایف بی آر کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود معلومات کو بروئے کار لا کر غیر رجسٹرڈ یا کم ٹیکس دینے والے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب صرف روایتی طریقوں سے کام نہیں چلے گا، بلکہ ڈیجیٹل ڈیٹا کا مؤثر استعمال کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *