ایشیا کپ سپرفور بھارت نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ سپرفور بھارت نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، 172 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 19.5 اوورز میں حاصل کیا اور میچ میں شاندار بیٹنگ اور متوازن کھیل دکھایا۔

یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، دلچسپ بات یہ رہی کہ ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ایک بار پھر مصافحہ نہیں کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیاکپ کا بڑا ٹاکرا،پاک بھارت کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

پاکستان کی اننگز میں اوپننگ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے کی اور ابتدا میں محتاط بیٹنگ کی، تیسرے اوور میں فخر زمان 15 رنز بنا کر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب کریز پر آئے اور فرحان کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا، فرحان نے 36 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 58 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 21 رنز بنا کر دوبے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :فخر زمان ناٹ آئوٹ ،ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

حسین طلعت 10 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کا شکار بنے اور محمد نواز نے 19 گیندوں پر 21 رنز جوڑے لیکن رن آؤٹ ہوگئے، آخری اوورز میں فہیم اشرف کے چھکے اور جارحانہ رنز سے ٹیم کا اسکور بہتر ہوا اور پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے شیوم دوبے نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور ہاردک پانڈیا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،دونوں کپتانوں نے پھر ہاتھ نہیں ملایا

ہدف کے تعاقب میں بھارت کے اوپنرز ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے شاندار آغاز کیا، ابھیشیک شرما نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر دباؤ پاکستان پر منتقل کردیا۔ انہوں نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔

شبمن گل نے 47 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی،سوریا کمار یادیوجلد آؤٹ ہوئے اور تلک ورما اور سنجو سیمسن نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مطلوبہ ہدف تک پہنچایا۔ .

پاکستانی بولرز میں حارث رؤف سب سے کامیاب رہے اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شاہین شاہ آفریدی مہنگے ثابت ہوئے اور 3.5 اوورز میں بغیر وکٹ لیے 40 رنز دے بیٹھے، بھارت نے 19.5 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔

اس میچ میں پاکستان کے سب سے نمایاں بلے باز صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے 58 رنز بنائے، بھارت کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار ابھیشیک شرما کا تھا جنہوں نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستانی فیلڈرز نے کئی آسان مواقع ضائع کیے جن میں ایک ڈراپ کیچ بھی شامل تھا جس نے میچ کا رخ بھارتی بیٹنگ کے حق میں کر دیا، شاہین شاہ آفریدی کا بے اثر رہنا پاکستان کے لیے سب سے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *