وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ امریکہ ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ امریکہ ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

لندن: وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل (پیر) صبح 9 بجے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے برطانیہ میں قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب ان کے دورے کا نمایاں پہلو رہا، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی معیشت اور ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں ان کی کئی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی صورتحال، پاک ، امریکہ تعلقات اور دیگر عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ وزیراعظم کے ہمراہ 6 اسلامی ممالک کے رہنما بھی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ سفارتی لحاظ سے نہایت اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *