سنچری کے بعد سدرہ امین کا ’6‘ کا اشارہ، بھارت میں واویلا مچ گیا

سنچری کے بعد سدرہ امین کا ’6‘ کا اشارہ، بھارت میں واویلا مچ گیا

پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین کی مسلسل دوسری سنچری کے بعد کیے گئے ’6‘ کے اشارے نے بھارتی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

بھارتی صارفین نے اس اشارے کو ماضی کے فضائی معرکے سے جوڑ کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، حالانکہ سدرہ کا اشارہ دراصل ان کی چھٹی ون ڈے سنچری کی جانب تھا۔

سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز بنائے، اس سے قبل پہلے میچ میں بھی انہوں نے 121 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ مسلسل دو سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں جتنی بھی 10 ون ڈے سنچریاں بنی ہیں، ان میں سے 6 صرف سدرہ امین کے نام ہیں۔ ان کے ’6‘ کے اشارے کا مقصد اسی ریکارڈ کی جانب اشارہ کرنا تھا، مگر بھارتیوں نے اسے رافیل طیاروں کی شکست سے جوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرانی تصاویر، جھوٹی معلومات، وادیٔ تیراہ سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستانی کرکٹ شائقین نے سدرہ امین کی شاندار کارکردگی پر انہیں ’سنچری کوئین‘ اور ’سکس اسٹار بیٹر‘ کے خطابات دے کر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *