بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا سارا بوجھ اکیلے اٹھانے سے گریزاں

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا سارا بوجھ اکیلے اٹھانے سے گریزاں

چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا سارا بوجھ اکیلے اٹھانے سے گرایزاں ہو گئے اور سوشل میڈیا کی زمہ داری رضا کاروں پر ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جمشید خان کے بیرسٹر گوہر سے سوال پر کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اوراس پر مشن نور یا ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انکو اون کرتے ہیں ، پی ٹی آئی چئیر مین بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا کا سا را بوجھ اکیلے اٹھانے سے گریزاں ہوگئے اور کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں۔

،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا ۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں اور پی ٹی آئی جمہوریت،آئین پر عملداری ،آزاد عدلیہ اور قومی یک جہتی کی بات کرتی ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھی ہمارا ہے اورفوج بھی ہماری ہے اورہم ملک کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتے،جب پاکستان کی کال آئی ہم کھڑے ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *