متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لئےآپ آن لائن کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے  لئےآپ  آن لائن کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا کے اہل ہزاروں افراد کو طویل مدتی رہائش حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس سہولت سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے سرمایہ کار، سائنسدان، ڈاکٹر، کھلاڑی، ہائی اسکول اور یونیورسٹیوں کے طلبہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یو اے ای کے ادارے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹس سکیورٹی (ICP)نے ایک آن لائن کوئز متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے افراد اپنی اہلیت چیک کر سکتے ہیں۔

اپنی اہلیت جانچنے کے لیے سب سے پہلے smartservices.icp.gov.ae پر جائیں، “Golden Visa Services” سیکشن میں ’’Check Your Eligibility‘‘ پر کلک کریں۔ یہاں مختلف سوالات پوچھے جائیں گے جن کے جوابات صرف “ہاں” یا “نہیں” میں دینے ہوں گے۔

تمام سوالات مکمل کرنے کے بعد ویب سائٹ اس کیٹیگری کی نشاندہی کرے گی جس کے تحت آپ گولڈن ویزا کے اہل ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی براہِ راست آن لائن نامزدگی (Nomination) فارم تک رسائی بھی فراہم کرے گی۔

ہر کیٹیگری کے لیے علیحدہ شرائط اور دستاویزات درکار ہیں۔ سب سے پہلے نامزدگی کے لیے درخواست دینا ہوگی، اور منظوری کی صورت میں باقاعدہ طور پر گولڈن ویزا کے لیے اپلائی کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر ویزا فیس سے متعلق بڑا اعلان کرنے والے ہیں، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

درخواست شروع کرنے سے قبل کسی رجسٹرڈ ٹائپنگ سینٹر یا دبئی میں موجود Amer Centre سے مکمل معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکیوں کو 5 یا 10 سال کے لیے یو اے ای میں قیام، کام اور تعلیم کی اجازت دیتا ہے۔ اس ویزے کے حامل افراد کو کسی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی سپانسر کر سکتے ہیں اور ملک سے باہر زیادہ وقت گزارنے کی سہولت رکھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *