وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کویت وزٹ ویزے پر جانیوالے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی امیر اور ولی عہد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران کویت کی فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صحت اور افرادی قوت سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کویتی ولی عہد کو رواں سال پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے گرمجوشی سے قبول کیا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

کویتی ولی عہد نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، خصوصاً فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ اور کثیرالملکی پلیٹ فارمز پر باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور کویت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تاریخی دوستی کو نئی جہت دینے کے لیے مشترکہ عزم کی مظہر تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *