دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیں گے، سرفراز بگٹی

دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ریاست کی رٹ کو  چیلنج نہیں ہونے دیں گے،  سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی بھی حال میں رعایت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ روز فورسز نے چاغی میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائی کی، جس میں دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ دیگر آپریشن میں ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ جہانزیب نے اپنے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ناگزیر ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا۔ آپریشن کے دوران ایک جوان زخمی ہوا جس کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ کو گرفتار کرنا فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے کیونکہ انتہا پسند نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔ دہشت گردوں کی کمیونیکیشن کو روکنا ضروری ہے۔ فور جی سروس بند کرنے پر حکومت پر تنقید کی گئی لیکن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانا تھا۔

سرفراز بگٹی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ شروع سے ’’را‘‘ کی مسلط کردہ اور فنڈڈ جنگ ہے۔ دہشت گردوں کو ریاست مخالف بیانیہ بنانے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشت گرد بلوچستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں جبکہ لاپتا افراد کے معاملے پر ماہ رنگ بلوچ پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *