راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح  میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 زلزلہ پیمامرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور چترال سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 195 کلومیٹر زیرِ زمین بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، ایک ہفتے میں دوسرا زلزلہ

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کا یہ خطہ فالٹ لائن پر واقع ہے اور ماضی میں بھی اس علاقے میں کئی بار درمیانے اور شدید نوعیت کے زلزلے آ چکے ہیں،ماہرین نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے مواقع پر گھبرانے کے بجائے پرسکون رہیں، کھلے مقامات پر چلے جائیں اور غیر ضروری افواہوں سے گریز کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *