پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےکاروبارشروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےکاروبارشروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج کاروبار کے آغاز پر نئی تاریخ رقم کر دی ہے، کاروباری دن کے آغاز ہی سے مارکیٹ میں زبردست اتار مثبت رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 160,000 پوائنٹس کا اہم سنگ میل عبور کر لیا، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے، دن کے دوران مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اور 1,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمایہ کاروں کے لئے ایک خوش آئند ماحول پیدا ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال

تجارت کے دوران 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 1,255 پوائنٹس بڑھ کر 160,535 پوائنٹس کی تاریخی سطح تک پہنچ گیا،یہ کارکردگی گزشتہ روز کی مارکیٹ کی کامیابی کے تسلسل میں سامنے آئی تھی، جب اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 159,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر کے دن کا اختتام کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس تیز رفتاری اور مثبت رجحان کے پیچھے مختلف عوامل کارفرما ہیں، جن میں ملکی معیشت میں بہتری کی توقعات، سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور مارکیٹ میں موجود سرمایہ کاروں کا اعتماد شامل ہے۔ اس سنگ میل تک پہنچنا نہ صرف مارکیٹ کے لئے بلکہ مجموعی طور پر ملکی معیشت کے لئے بھی ایک اہم علامت ہے، جو سرمایہ کاری کے فروغ اور مالیاتی استحکام کی جانب اشارہ کرتی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *