شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلا دیش کے خلاف قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے ، انہوں نے میچ میں 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے تھے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شاندار میچ جیتا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو مدمقابل دیکھیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *