برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے کیلئے نیا پلان متعارف کرا دیا

برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے کیلئے نیا پلان متعارف کرا دیا

برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے کے لیے ایک نیا اور مؤثر منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے تمام بالغ قانونی رہائشیوں کے لیے ایک ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔

اس کارڈ کے بغیر اب نوکری حاصل کرنا یا مکان کرایہ پر لینا ممکن نہیں ہوگا یعنی ہر شہری کے لیے برٹ کارڈ ہونا لازمی ہوگا۔

حکومت کی جانب سے یہ کارڈ تمام قانونی رہائشیوں کو مفت فراہم کیا جائے گا تاکہ ہر شخص اپنی شناخت آسانی سے ثابت کر سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :برطانیہ میں ویزا مدت سے زائد قیام کرنیوالے طلبا کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

برطانیہ کے میڈیا کے مطابق یہ کارڈ ایک مرکزی ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہوگا، جس کے ذریعے حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی اور نگرانی کو بہت زیادہ مؤثر اور آسان بنا سکے گی۔

اس اقدام کا مقصد ملک میں غیر قانونی رہائش اور کام کرنے والوں کو کم کرنا اور قانونی شہریوں کے حقوق کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *