پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے سے گھٹ کر 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے رہی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 787 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 854 روپے سے گھٹ کر 3 لاکھ 11 ہزار 67 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 750 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 740 ڈالر فی اونس رہی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 64 روپے اضافہ ہوا، جو 4 ہزار 599 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 55 روپے اضافے سے 3 ہزار 942 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.64 ڈالر اضافے کے بعد 44.36 ڈالر سے بڑھ کر 45 ڈالر فی اونس ہوگئی۔