شادی کے ایک سال بعد عمیر جسوال نے اہلیہ کی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کردی

شادی کے ایک سال بعد عمیر جسوال  نے اہلیہ کی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کردی

گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے شادی کے ایک سال بعد اپنی شریک حیات کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری اہلیہ کی تصویر شیئر کی، جس کے عنوان  میں انہوں نے مقدس کتاب قرآن پاک کی آیت لکھی۔

اداکار کی جانب سے کیپشن میں جو آیت لکھی گئی اس کا مفہوم ہے کہ ’میں اللہ تعالی کی مخلوق کے شر سے اللہ تعالی کے مکمل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں‘۔ اس کے علاوہ  اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

عمیرجسوال کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں گلوکار کی اہلیہ مکمل اسلامی لباس اور پردے میں دکھائی دیں ۔

تصویر پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کی خوبصورتی ، لباس اور پردے  کو سراہتے  لکھا کہ گلوکار کو خدا نے بہترین ساتھی سے نوازا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

خیال رہے کہ عمیر جسوال نے اکتوبر 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی عروسی لباس کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی تھی۔

بعد ازاں نومبر 2024 میں عمیر جسوال نے سرکاری ٹی وی کے شو میں دوسری شادی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی نہیں کی بلکہ وہ اہلیہ کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر نہیں کیا۔

اب ایک سال بعد انہوں نے اہلیہ کی صرف تصویر شیئر کی ہے اور اہلیہ کا نام نہیں بتایا، سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کے مطابق ان کی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں۔

یاد رہے کہ عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے جولائی 2020 میں کی تھی اور ان کے درمیان 2023 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، جس کے بعد عمیر جسوال نے بھی اکتوبر 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *