دبئی اسٹیڈیم میں 28 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے اور تمام نشستیں شائقین کرکٹ نے خرید لی ہیں، اس سے قبل 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ کو تقریباً 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا، جب کہ 21 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں یہ تعداد 17 ہزار رہی۔
تاہم فائنل کے لیے شائقین کی دلچسپی پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس ریکارڈ وقت میں فروخت ہو چکے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔