پاکستانی نوجوان نے بھارتی باکسر کو دھول چٹا کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی نوجوان نے بھارتی باکسر کو دھول چٹا کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی نوجوان باکسر سمیر خان نے تاریخ رقم کر دی اور بھارت کے باکسر بنٹی سنگھ کو شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔

یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سمیر خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا۔

 باون کلوگرام کیٹیگری کے اس مقابلے میں سمیر خان آغاز ہی سے بھارتی حریف پر حاوی رہے اور مسلسل تابڑ توڑ حملوں سے اسے چاروں شانے چت کر دیا۔

مقابلے میں کامیابی کے بعد سمیر خان نے سوشل میڈیا پر اللہ کا شکر ادا کیا، جبکہ مداحوں نے بھی اس تاریخی فتح پر انہیں دل کھول کر مبارکباد پیش کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *