بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، ’ظالم بھارت‘ کے نعرے

بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، ’ظالم بھارت‘ کے نعرے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارت کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جو ’فرینڈز آف کشمیر‘ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیری رہنماؤں، عام شہریوں اور سکھ برادری کے افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے ’ظالم بھارت‘، ’انسانیت کا قاتل‘ بھارت کے نعرہے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں مظاہروں سے استقبال،جی 7 اجلاس کے مرکزی منظر نامے سےمحرو می،واپسی پر طویل سفر،شرمندگی مودی کا مقدر بن گئی

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے۔ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی گئی۔

اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستان کا دوٹوک جواب

ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے خطاب میں بغیر کسی ملک کا نام لیے پاکستان کو ’عالمی دہشت گردی کا مرکز‘ قرار دیا۔ انہوں نے پہلگام حملے کو ’سرحد پار بربریت‘ کی حالیہ مثال قرار دیا اور پاکستان پر دہشتگرد گروہوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا۔

پاکستان نے الزامات مسترد کرتے ہوئے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

اس سے قبل پاکستانی مشن کے سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کا بھرپور اور مدلل جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ بھارت اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی فورم کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے، بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگا رہا ہے‘۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ میں شدید سفارتی جھڑپ، پاکستانی مشن کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے تمام گھناؤنے جرائم بے نقاب کردیے

محمد راشد نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کی تھی اور ایک شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی، جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا ہے، نہ کہ اس کا بانی ہے‘۔

بھارتی نمائندہ ہال چھوڑ کر چلا گیا

پاکستان کے مدلل اور سخت جواب کے بعد، بھارتی وفد واضح بوکھلاہٹ کا شکار نظر آیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی نمائندہ موبائل پر کال سنتے ہوئے عجلت میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا ہال چھوڑ کر چلا گیا، جو سفارتی حلقوں میں خاصی توجہ کا باعث بنا۔

پاکستان نے بھارت پر ریاستی دہشت گردی کا الزام عائد کیا

پاکستان نے جوابی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے۔ اسلام آباد نے بھارت کے مبینہ روابط تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے دہشتگرد گروہوں سے جوڑے، جن پر پاکستان میں مہلک حملے کرنے کا الزام ہے۔

پاکستانی حکام نے زور دیا کہ بھارت نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث رہا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں

پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70,000 سے زیادہ جانوں کی قربانی دے چکا ہے، جبکہ ملک کو اربوں ڈالرز کے اقتصادی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کا کلیدی اتحادی ہے اور اس کی قربانیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ہے۔

عالمی برادری سے اپیل

احتجاجی مظاہرے اور سفارتی ردعمل کے ذریعے پاکستان نے عالمی برادری کو ایک بار پھر بھارتی مظالم، کشمیر کی صورت حال اور ریاستی دہشتگردی سے آگاہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان معاملات پر سنجیدہ نوٹس لیا جائے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *