ٹی20 ایشیا کپ: فائنل میچ سے قبل بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ سے متعلق اہم خبرآگئی

ٹی20 ایشیا کپ: فائنل میچ سے قبل بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ سے متعلق اہم خبرآگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلیاں

نازیبا اشارے، کھیل کی روح کو نقصان

پی سی بی کی شکایت کے مطابق، 21 ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے اختتام پر ارشدیپ سنگھ نے انتہائی نامناسب اور نازیبا اشارے کیے، جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان حرکات سے تماشائیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور کھیل کے وقار کو مجروح کیا گیا۔

تادیبی کارروائی کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق، پی سی بی حکام نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ارشدیپ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ اس قسم کے رویے کی حوصلہ شکنی ہو۔

سوریا کمار یادو کے خلاف بھی شکایت ہو چکی ہے

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف شکایت کی ہو۔ اس سے قبل پی سی بی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف بھی شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں سیاسی بیانات دیے جو کھیل کی روح اور غیرجانبداری کے اصولوں کے منافی ہیں۔

مزید پڑھیں:حارث رؤف پر جرمانے سے متعلق پی سی بی کا بڑا اعلان

آئی سی سی نے اس شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے سوریا کمار یادو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

کھیل کے وقار کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کھیل کے وقار، غیر جانبداری اور کھیل کی روح کو برقرار رکھنا نہایت اہم ہے، اور ہر کھلاڑی پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا ادراک رکھتے ہوئے شائستہ رویہ اختیار کرے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی ارشدیپ سنگھ کے خلاف درج شکایت پر کیا فیصلہ کرتی ہے اور آیا بھارت کے کھلاڑیوں کے لیے بھی یکساں ضابطے لاگو کیے جاتے ہیں یا نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *