لازوال دوستی کی مثال،سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر دو چینی طیارے پاکستان پہنچ گئے

لازوال دوستی کی مثال،سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر دو چینی طیارے پاکستان پہنچ گئے

چین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، دو پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل پاکستان کے نور خان ایئر بیس پہنچا دیے گئے، تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور ہاؤسنگ انجینئر امیر مقام نے امدادی سامان وصول کیا اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین کے ہمراہ چینی جہاز کے عملے کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان میں چینی سفیر بھی موجود تھے، جنہوں نے امدادی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزارت خارجہ

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین تعلقات اور لازوال دوستی کی بہترین عکاس ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے مسلسل سرگرم عمل ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ امداد اس دیرینہ دوستی کا عملی مظاہرہ ہے، امدادی سامان کی بروقت فراہمی متاثرہ افراد کے لیے کسی بڑی امید کی مانند ہے، جس سے انہیں اپنے بنیادی ضروریات کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *