معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ،بیرون ملک پاکستانیوں کا اہم کردار ہے،شہباز شریف

معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ،بیرون ملک پاکستانیوں کا اہم کردار ہے،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو قیمتی سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ملکی معیشت مستحکم سمت میں گامزن ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل ہوا ہے، انہوں نے معاشی استحکام کو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عسکری، اقتصادی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں،حالیہ جنگ میں دشمن کو بھرپور شکست دی گئی اور پاکستان نے عالمی فورمز پر اپنا موقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے مقدمے کو بہترین انداز میں پیش کرنے کا ذکر کیا اور غزہ و کشمیر کے مقدمات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 64 ہزار فلسطینی شہری شہید ہوئے اور وہاں ظلم و ناانصافی کا خاتمہ اور جلد امن قائم ہونا چاہیے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور آنے والے وقت میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی اس موقع پر کہا کہ غزہ کے مسئلے پر صدر ٹرمپ کے ساتھ مسلم رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی  اور امید ہے کہ اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پر پاکستان نے مؤثر انداز میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *