ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ، آپ ہمیں میدان میں دیکھیں گے۔
انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ٹیم کھیل کے دوران جارحانہ حکمت عملی اپنائے گی اور فائنل میں بھارت کے خلاف فتح کے لیے پرعزم ہے۔
سلمان آغا نے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر یکساں دباؤ ہوگااور جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہ میچ جیتے گی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فائنل کے لیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور ان کا مقصد صرف اور صرف ایشیا کپ جیتنا ہے۔
قبل ازیں قومیکپتان نے بھارت کی جانب سے ہاتھ ملانے سے انکار پر بھی ردعمل ظاہر کیا تھا اور کہا بھا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ ٹیمیں ہاتھ نہ ملائیں۔ انہوں نے اس رویے کو کرکٹ کے لیے مناسب نہیں سمجھا اور کہا کہ جب دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ تھے تب بھی ہم ہاتھ ملاتے تھے۔