سکیورٹی فورسز کا ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا  ضلع  پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشت گردوں کوجہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، اس دوران فورسز نے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں،4خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) اور ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، خوارج کا خودکش حملہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے دہشت گردی اور بیرونی سرپرستی یافتہ تخریبی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

editor

Related Articles