محکمہ موسمیات کی منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن رہا اور پارہ 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو کراچی شہر میں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب اتوار کو دوسرے روز بھی گرمی رہی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار کو درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.1 ڈگری اضافے سے 37.6 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *