توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے راولپنڈی کے قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کر لی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 30 ستمبر سے تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن کو سونپی گئی ہے، جبکہ اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے تقریباً 40 اہلکاروں کا تبادلہ کر کے راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔