پاکستان سٹاک میں آج پھر شاندار کاروبار کا آغاز ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آئے روز ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔