Skip to content
تحریک انصاف نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
Home - آزاد سیاست - تحریک انصاف نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔
پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احمدخان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔
واضح رہے 9 مئی کیس میں ملک احمدخان بچھر کی سزا اور نااہلی کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔