کوئٹہ میں خارجیوں کی ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، پانچوں دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں خارجیوں کی ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، پانچوں دہشتگرد ہلاک

معرکۂ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق 30 ستمبر کو صبح 11 بج کر 36 منٹ پر کوئٹہ میں خودکش دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد پانچ خارجیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خارجیوں کی ہیڈکوارٹر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی اور پانچوں دہشتگردوں کو دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائبر سیکورٹی ماہرین نے انٹر نیٹ پر ڈیٹا محفوظ بنانے کی تجاویز بتا دیں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اس سے پہلے بھی صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران ژوب کے مختلف علاقوں میں بھارتی پراکسی گروہ “فتنہ آل خوارج” کے 60 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کر چکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *