پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ تفصیلات سامنے آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ تفصیلات سامنے آگئی

مہنگائی کے شکار عوام کے لیے ایک اور بُری خبر ہے کہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 76 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست سے بالاتر ہوکرکام کیا، ملک میں مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دینگے، وزیرخزانہ

ذرائع کے مطابق آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ اوگرا کل قیمتوں کے حوالے سے حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔ اس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ مشاورت کے بعد حتمی ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *