امریکہ نے کوئٹہ کے ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
اسلام آباد کے امریکہ کے سفارتخانہ میں بطور قائم مقام ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ عوام کو خوف اور تشدد سے پاک زندگی فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ٹونی بلیئر کی سربراہی میں غزہ کا عبوری انتظامی ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ بلوچستان اور پورے ملک میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
The United States strongly condemns the heinous terrorist attack near Quetta’s FC headquarters that resulted in many tragic deaths and injuries. We extend our deepest condolences to the families of the victims and wish a swift recovery to those injured. The United States stands…
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 30, 2025