نئے گیس کنکشن سے متعلق عوام کے لئے بڑی خوشخبری

نئے گیس کنکشن سے متعلق عوام کے لئے بڑی خوشخبری

ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سوئی ناردرن نے پانچ سال قبل جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 کمپنی نے ڈھائی لاکھ ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن دینے کا عمل آگے بڑھایا ہے۔ پہلے سے جمع ڈیمانڈ نوٹسز والے صارفین کو نیا معاہدہ کرنے کے لیے لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان لیٹرز کے تحت صارفین سے قدرتی گیس کے بجائے درآمد شدہ ایل این جی کا معاہدہ کیا جائے گا اور صارفین کو ایل این جی پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو لیٹرز کے ذریعے دفاتر میں طلب کیا گیا ہے جہاں قومی شناختی کارڈ اور انگوٹھے کے نشان کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر صارفین معاہدہ نہ کریں تو انہیں جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن فراہم نہیں کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ معاہدے کے تحت صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں اضافی رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔ کمپنی نے لیٹرز صارفین کی درخواست پر درج ایڈریس اور موبائل نمبر کی بنیاد پر بھجوائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی کوئٹہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *