ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 6 روپے 71 پیسے کم ہو کر 207 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اکتوبر کے لیے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے گیس کنکشن سے متعلق عوام کے لئے بڑی خوشخبری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *