آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو مدمقابل ہونگی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج میچ 5 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا ، یہ میچ آپریشن سندور کے بعد کے واقعات اور ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کی وجہ سے بڑے پیمانے پر توجہ کا حامل رہے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا 17 واں ایڈیشن حال ہی میں اختتام کو پہنچا ہے ، بھارت نے 28 ستمبر بروز اتوار فائنل میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ایشیا کپ جیتا۔
اس ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت اور سری لنکا میں 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کا عزم بلند ہے ، پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے۔