حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیے

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے تناظر میں حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کو ممکنہ قلت یا غیر یقینی صورتحال سے محفوظ رکھنا اور منڈی میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹر ی اتھارٹی کے مطابق قیمتوں میں غیر یقینی کیفیت کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ منڈی میں مصنوعی قلت پیدا نہ ہو سکے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بعض عناصر قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے خدشے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی کی کوشش کر سکتے ہیں، جس کے تدارک کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کے بعد بجلی، گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

اوگرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں عارضی طور پر رسد کو منظم کر سکیں گی تاکہ سپلائی کے نظام میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
اسی طرح خریدفروخت کے مراکز کو پیٹرول اور ڈیزل ماضی کی فروخت کے تناسب سے فراہم کیا جائے گا، تاکہ کسی ایک مقام پر غیر معمولی طلب یا ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے قلت پیدا نہ ہو۔

ریگولیٹر کے مطابق رسد کے انتظام کا یہ اقدام نظام میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ایک ضروری اور معمول کی کارروائی کا حصہ ہے، اوگرا نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اس وقت کسی قسم کی حقیقی قلت کا سامنا نہیں ہے۔

عوام سے اپیل کی گئیہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری طور پر ایندھن ذخیرہ کرنے سے گریز کریں حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *