سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری، بھرتیوں‌ کی منظوری

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے  بڑی خوشخبری، بھرتیوں‌ کی منظوری

سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، صوبائی کابینہ نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی، جس پر صوبائی حکومت نے نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ نے اس کی باضابطہ منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ترجمان حکومت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے عارضی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت تین ہزار نئے اساتذہ بھرتی ہوں گے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عارضی اساتذہ کی بھرتی پر سالانہ تین ارب روپے لاگت آئے گی، جبکہ اس کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈر بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں کو پائلٹ بنیادوں پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ تاہم صرف وہی ادارے آؤٹ سورس کیے جائیں گے جن میں انرولمنٹ انتہائی کم ہو۔

صوبائی مشیر نے واضح کیا کہ آؤٹ سورسنگ سے تعلیمی اداروں میں پہلے سے تعینات اساتذہ کی ملازمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جبکہ بچوں کو ان اداروں میں پہلے کی طرح مفت تعلیم ہی فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *