مہنگائی کا نیا طوفان ،گڈز ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

مہنگائی کا نیا طوفان ،گڈز ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔  

تنظیم کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ٹرانسپورٹ سیکٹر کو متاثر کر رہا ہے جس کے باعث کاروباری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔  موجودہ صورتحال میں ٹرانسپورٹرز کے لیے گاڑیاں چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور کئی مالکان مجبوراً اپنی گاڑیاں کھڑی کر رہے ہیں جس سے ملک کی سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرک اور ٹریلر مالکان کو دی جانے والی 80 ہزار روپے سبسڈی موجودہ مہنگائی اور اخراجات کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بڑھتی ہوئی لاگت کا بوجھ صرف ٹرانسپورٹرز نہیں اٹھا سکتے اس لیے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات نہ کیے تو ملک گیر ہڑتال کا آپشن بھی زیر غور آ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

editor

Related Articles